بھیک مانگنے کو عام طور پر غربت سے منسلک ککیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کیلیے یہ حیرت انگیز طور پر منافع بخش کاروبار بھی ہے۔ جین نامی بھکاری کا تعلق انڈیا سے ہے جس کی مجموعی دولت 7.5 کروڑ روپے ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی کے رہنے والے 54 سالہ جین پچھلے 40 سالوں سے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ان کی یومیہ کمائی 2,000 سے 2,500 روپے ہے۔ وہ دن میں 10 سے 12 گھنٹے بھیک مانگتے ہیں اور کوئی چھٹی نہیں کرتے۔
حیران کن طور پر جین ممبئی میں 1.2 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ وہ اپنی بیوی، دو بیٹوں، بھائی اور والد کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کا مہنگے اسکولوں میں داخلہ کروایا ہے۔
جین کے خاندان کے دیگر افراد اسٹیشنری کی دکان چلاتے ہیں۔ ان کے پاس دو دکانیں بھی ہیں جن سے انہیں 30 ہزار روپے ماہانہ کرایہ وصول ہوتا ہے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ جین کو بھیک مانگنا پسند ہے اور وہ اسے ترک نہیں کرنا چاہتے۔ جین کے مطابق وہ اپنی مرضی سے بھیک مانگتے ہیں۔ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں خیراتی اداروں کو رقم بھی عطیہ کرتے ہیں۔
جین واحد بھکاری نہیں جنہوں نے دولت کمائی ہو۔ بھارت میں ایسے کئی بھکاری ہیں جنہوں نے بھیک مانگ کر لاکھوں کمائے
0 Comments